ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج تہران کے مغرب میں واقع شہر کرج میں مقدس دفاع کے دوران شہید ہونے والے ہزاروں اسکولی طلبا کی یاد میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ملت ایران اسلامی انقلاب کوتین عشروں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی مغرب اور امریکہ کے آمرانہ رویہ کے سامنے بدستور ڈٹی ہوئی ہے اور ان کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔لاریجانی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ امریکی یہ کہیں کہ ایران کے خلاف مغرب کے اس طرح کے اقدامات اس کے ایٹمی معاملے کی وجہ سے ہیں لیکن وہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول ر ہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اس بات سے ناراض ہیں کہ ملت ایران نے خطے میں اسلامی بیداری کیوں پیدا کی اور ایک چھوٹے سے گروپ حزب اللہ کے ہاتھوں صیہونیوں کے کئي کاری ضربیں لگنے کا باعث بنی؟ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ مغربی ممالک ایران کو ڈراتے دھمکاتے ہیں لیکن اپنی دھمکیوں پر عمل نہیں کرتے کیونکہ وہ ملت ایران سے خوف زدہ ہیں۔...../169
28 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360706
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ملت ایران امریکہ کے آمرانہ رویہ کے سامنے بدستور ڈٹی ہوئي ہے۔